ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دیدی

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کے شہر کوالالپمور میں جاری ایف آئی ایچ نینشنز ہاکی کے فائنل نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دیدی۔

نیوزی لینڈ نے پہلا گول پہلے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں اسکور کیا تھا۔

فائنل میچ کے دوسرے کوارٹر کا اختتام  نیوزی لینڈ کے پاکستان پر 0-4 کی برتری پر ہوا تھا جبکہ تیسرے کوارٹر کے آغاز پر نیوزی لینڈ نے پانچواں گول اسکور کیا۔

فائنل کے چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان نے دوسرا گول اسکور کیا تاہم مقررہ وقت ختم ہونے پر نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 2-6 کی برتری حاصل تھی۔

اس سے قبل کل پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی تھی، سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے ہیرو گول کیپر منیب الرحمٰن رہے جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں فرانس کے 3 یقینی گول روک کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ رانا وحید اشرف، حنان شاہد اور افراز نے پاکستان کی جانب سے شوٹ آؤٹ میں گول اسکور کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں