امت مسلمہ کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، ملکر مسائل سے نمٹنا ہوگا، اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں خطاب کیا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا امید ہے او آئی سی ان سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیر میں مسلم کش اقدامات پر سخت ردعمل

انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی سے ہمیں تشویش ہے، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، ہزاروں بچوں اور خواتین کو شہید کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بلاجواز جارحیت کی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا حق استعمال کیا بھارتی جارحیت کا جواب دیا، بھارت کی جانب سے پاکستان کے حصے کا پانی روکنا کسی صورت قبول نہیں۔

وزیر خارجہ نے واضح کردیا کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے حل تک ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی رائے تقسیم

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں کہ نئے صوبے کے لیے 2 تہائی اکثریت کی شرط ہی ختم ہو جائے، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی رائے تقسیم

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟