او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیر میں مسلم کش اقدامات پر سخت ردعمل

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خارجہ کے ترجمان دفتر کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن (OIC-IPHRC) نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلاموفوبیا، مسلم مخالف تشدد اور انتقامی کارروائیوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق او آئی سی کا مذمتی بیان بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ پہلگام واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے بعد وہاں مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کمیشن نے اپنے بیان میں بھارت میں قوم پرست عناصر کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم، فرقہ وارانہ تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ ٹی وی نشریات اور اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق

بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف اقلیتوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ عالمی انسانی حقوق کے معیارات کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

او آئی سی-آئی پی ایچ آر سی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، 20 کروڑ سے زائد بھارتی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے کے اس سلسلے کو فوری روکے۔

کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیں، آزادانہ تحقیقات کے لیے اقدامات کریں اور مسلم اقلیت کی بنیادی آزادیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

کمیشن نے ایک بار پھر اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک غیر جانبدار حقائق جانچنے والا مشن تشکیل دینا ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات: حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید وقت مانگ لیا

انٹیلی جنس رپورٹس ہیں، پی ٹی آئی 27 ستمبر کو مسلح گروہ اسلام آباد لے کر آئے گی، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

چین میں کارگو جہاز میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی، سرکاری میڈیا

مالی مشکلات اب تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں، پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپس، ہزاروں اسکالرشپس تقسیم

ویڈیو

بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مؤثر انداز میں اٹھائیں گے، دفتر خارجہ

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

ہرمز سے ینبع تک: پاکستان کی توانائی سلامتی کا نیا نقشہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق