متحدہ عرب امارات کی ایران کے قطر پر حملے کی شدید مذمت

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع العدید ایئربیس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری، فضائی حدود، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیے، ردعمل کا حق رکھتے ہیں، دوحہ کی مذمت

بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات قطر کی حکومت، عوام اور وہاں مقیم افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر طرح کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

امارات نے خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ فوری طور پر تناؤ کو ختم کیا جائے اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی ایران کے قطر پر حملے کی مذمت، مکمل یکجہتی کا اعلان

واضح رہے کہ ایرانی فوج نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں۔ جس کی قطر کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم