وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، پیٹرولیم لیوی کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کےایجنڈے کی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کااختیارپیٹرولیم ڈویژن کو تفویض کرنے سمیت ترامیم کے ساتھ فائنانس بل کی بھی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پراعتماد میں لیا گیا، وفاقی وزرا سمیت دیگر اراکین نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پراطمینان کا اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم لیوی بڑھنےکا امکان، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ناگزیر ہوگا؟

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ملکی دفاع میں زبردست کردار کو سراہتے ہوئے قرارداد بھی منظور کی، کابینہ اراکین نے وزارت توانائی کے ایجنڈے کی بھی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کااختیار پیٹرولیم ڈویژن کودینےکی منظوری بھی دیدی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کے فیصلے سے تیل و گیس کے شعبے میں پالیسی سازی مزید مؤثر ہونے کی توقع ہے، اس اقدام سے محصولات میں بہتری اور فیصلوں میں تاخیر ختم ہونے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: کاربن لیوی میں اضافہ، حاصل ہونے والی رقم کن مقاصد میں استعمال ہوگی؟

کابینہ اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور معاشی کارکردگی سمیت دفاع کے شعبے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، کابینہ اراکین کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں دیگر قومی و بین الاقوامی امور سمیت مہنگائی کی صورتحال، بجٹ تجاویز، اور توانائی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کابینہ کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات میں بہتری آئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم