کس بھارتی فلم پر پابندی لگانے پر مریم اورنگزیب آج بھی افسردہ ہیں؟ صوبائی وزیر کا انکشاف

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی، اس پر پابندی لگا کر مجھے افسوس ہوا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے اس سے پوچھا کہ ایک سمجھوتا جس کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ وہ نہیں کرنا چاہیے تھا وہ کون سا ہے جس کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہیں عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔

مریم اورنگزیب نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے ’دنگل‘ فلم نہیں دیکھی تھی اور اسی دن میں وزیر اطلاعات بنی تھی، فلموں پر تو پہلے سے پابندی عائد تھی پھر سینسر بورڈ کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور انہوں نے چند وجوہات بتائیں جس کی بنا پر فلم پر پابندی لگنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ڈیڑھ سال بعد فلم دیکھی تو تب سے مجھ پر یہ بوجھ ہے کہ اس پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔

مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2013 میں مریم نواز ان کے پاس آئیں اور آفر کی کہ اگر ہماری پارٹی الیکشن جیت گئی تو آپ ہمارے ساتھ کام کریں گی پھر جب پارٹی نے الیکشن جیت لیا تو میں نے پارٹی جوائن کر لی۔

سینیئر اداکار شکیل احمد سے اپنی ایک یادگار ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی کے لیے سفر کر رہی تھیں اس وقت ان کا آپریشن ہوا تھا اور ان کی ٹانگ میں شدید تکلیف تھی، جس کی وجہ سے وہ مسلسل رو رہی تھیں۔ ان کی برابر والی نشست پر شکیل احمد بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے پوچھا، ’بیٹا کیا ہوا؟‘ جس پر مریم اورنگزیب نے بتایا تو شکیل احمد نے کہا کہ بیٹا مایوسی کفر ہے اور یہ جملہ آج بھی انہیں یاد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں