شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13 جوان شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے خود کو اڑانے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا، تاہم دہشتگردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 جوانوں نے اس واقعے میں جام شہادت نوش کیا، جبکہ واقعے میں 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 3 بے گناہ شہری بھی شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل ، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیر احمد اور سپاہی محمد رمضان شامل ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مزید شہید ہونے والوں میں سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز، سپاہی منظر علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد خوارج کا تعاقب کیا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری رہے گا اور اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں اور ہمارے بہادر فوجیوں اور معصوم شہریوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!