حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے حنا جاوید قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دیتے ہوئے مقدمے کی تفتیش اور پراسیکیوشن کی نگرانی کے لیے سینیئر پراسیکیوٹرز پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی میاں عمران رحیم کو سول لائنز تھانے میں درج مقدمے کی مؤثر پیروی اور تفتیش کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عمران رحیم نے کیس کا دستیاب ریکارڈ، اب تک کی تفتیش اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ تفتیشی افسران کو تحقیقات مزید مؤثر، جامع اور سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایات دیں۔

اجلاس میں تفتیش کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ شواہد کی روشنی میں تمام ممکنہ زاویوں سے تحقیقات کی جائیں تاکہ کوئی اہم ثبوت یا تفتیشی پہلو نظرانداز نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:حنا جاوید قتل کیس: ’وہ شوہر کے غصے سے بچنے کی کوشش کرتی تھیں‘

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم فیصل اصغر نے دیگر مشتبہ افراد کے ساتھ مل کر اپنی اہلیہ حنا جاوید کو مبینہ طور پر شاور کے ذریعے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

پراسیکیوشن حکام نے کیس میں شواہد اکٹھے کرنے اور تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ پہلوؤں کو شاملِ تفتیش رکھنے پر زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp