اداکارہ شیفالی جریوالا کو دل کا دورہ کیوں پڑا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا جو 42 برس کی عمر میں  کی اچانک انتقال کر گئیں ان کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں تاہم اب اس واقعے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو سکتا ہے۔ شیفالی اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جس وقت ان کی طبیعت بگڑی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کانٹا لگا‘ سے شہرت پانےو الی شیفالی جریوالا انتقال کر گئیں، موت کی وجہ کیا بنی؟

ابتدائی رپورٹس کے مطابق شیفالی کو27 اور 28 جون کی درمیانی شب اچانک دل کا دورہ پڑا۔ حادثے کے دن شیفالی نے گھر میں ہونے والی پوجا کی وجہ سے روزہ رکھا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی پہلی غذا لیتے ہوئے بیہوش ہو کر گر گئی تھیں۔ شیفالی کے قریبی ذرائع کے مطابق اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا، تاہم اس انجیکشن کا اس واقعے میں کیا کردار تھا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق اداکارہ اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کروا رہی تھیں جس میں وٹامن سی اور گلوٹاثیون شامل تھے۔ یہ مواد عام طور پر رنگت گوری کرنے اور ڈیٹوکس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ‘بگ باس’ آسیب زدہ ہے؟ بھارتی ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والے 7 لوگ جو جوانی میں چل بسے

اب تک ممبئی پولیس نے شیفالی جریوالا کی اچانک موت کے سلسلے میں 10 بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ 2-3 دنوں میں متوقع ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق موت کی ممکنہ وجہ خود سے دوا لینے کی پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں، لیکن تفتیش کار فوڈ پوائزننگ کے امکان کو بھی خارج نہیں کر رہے۔ موت کی حتمی وجہ تب ہی معلوم ہو سکے گی جب تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئے گی۔

شیفالی جریوالا کون تھیں؟

شیفالی جریوالا کو 2002 میں آئے میوزک ویڈیو ’کانٹا لگا‘ سے شہرت ملی تھی۔ اس گانے میں ان کا انداز اور ڈانس بہت مقبول ہوا اور وہ راتوں رات اسٹار بن گئیں۔

اس کے بعد انہوں نے کئی اور میوزک ویڈیوز، ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔ 2004 میں فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ میں انہوں نے ایک چھوٹا کردار ادا کیا۔

انہیں ’بگ باس 13‘ میں شرکت کے بعد نئی نسل نے بھی پہچانا، جہاں ان کا رویہ اور انداز مداحوں کو خوب بھایا۔ شیفالی نے ’نچ بلیے‘ جیسے رئیلٹی شوز میں بھی حصہ لیا تھا۔

شیفالی جریوالا کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے۔ جوانی میں وہ ایک بیماری (ایپیلپسی – مرگی) سے متاثر رہیں، جس کی وجہ سے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مشکلات پیش آئیں، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور زندگی میں آگے بڑھتی رہیں۔ وہ کئی فلاحی کاموں سے بھی وابستہ رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘