فیکٹ چیک، سڑک پر نماز پڑھتے محمد رضوان کی ویڈیو کتنی پرانی ہے؟

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کی نیو یارک، امریکا میں اپنی گاڑی روک کر سڑک کنارے نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وائرل ویڈیو میں محمد رضوان پینٹ شرٹ میں ملبوس گاڑی کے سامنے جائے نماز بچھائے نماز پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو جہاں کئی صارفین ان کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہاں قریب بہت سی مساجد ہیں اگر وہ مسجد میں چلے جاتے تو زیادہ بہتر تھا۔ کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نماز سے پہلے کیمرے بھی تیار تھے۔

فیکٹ چیک: محمد رضوان کی ویڈیو کتنی پرانی ہے؟

محمد رضوان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ 2023 کی ہے جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے 31 مئی سے 3 جون 2023 تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران بیٹر محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی تھی۔

یاد رہے اس سے قبل بھی محمد رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں پریکٹس سیشن دیکھنے کے لیے آئے فینز کو نماز پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ محمد رضوان نے فینز کو کہا کہ’ اگر ہم اچھے کام کرنے والے بن جائیں تو ملک بہتر جگہ پہنچ جائے گا، ساتھ ہی ان کا فینز کو کہنا تھا کہ ادھر سے واپس جا کر نماز پڑھ لینا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم