‘یوکرین کے بارے میں بکواس کر رہا ہے‘، ٹرمپ روسی صدر پر برہم، مزید ہتھیار بھیجنے کا اعلان

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین کے بارے میں ’بکواس‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ امریکا یوکرین کو مزید دفاعی ہتھیار فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا یوکرین کیخلاف روس کی مدد کے لیے 20 ہزار فوجی بھیج رہا ہے، یوکرینی انٹیلجنس رپورٹ

انترنیشنل میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں پیوٹن کی طرف سے بہت سی بکواس سننے کو ملتی ہے، اگر سچ جاننا چاہتے ہو۔ وہ ہر وقت خوش اخلاقی سے بات کرتا ہے، لیکن اس کا کوئی مطلب نہیں نکلتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیوٹن سے گزشتہ ہفتے ہونے والی فون کال سے ’بہت مایوس‘ ہیں کیونکہ یوکرین میں امن کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے امریکی سینیٹ کی جانب سے روس پر مزید پابندیاں لگانے کے مجوزہ بل کے بارے میں کہا کہ میں اس پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔

یہ بیان ایسے وقت پر آیا جب ایک روز قبل ہی ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو مزید اسلحہ بھیجنے کی منظوری دے چکے ہیں، حالانکہ ایک ہفتہ پہلے واشنگٹن نے کچھ ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، یوکرینی ایف 16 جہاز تباہ، پائلٹ بھی ہلاک

امریکا فوری طور پر یوکرین کو 10 پیٹریاٹ میزائل شکن سسٹمز بھیجے گا۔ ساتھ ہی، ٹرمپ نے اپنے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ہدایت دی ہے کہ امریکی دفاعی کمپنیوں پر اسلحہ کی پیداوار بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

روس کی طرف سے ٹرمپ کے ان سخت الفاظ پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن کریملن نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کو جنگ کے طول پکڑنے کا سبب قرار دیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یہ اقدامات امن کے لیے کی جانے والی کوششوں سے میل نہیں کھاتے۔

واضح رہے کہ یوکرینی حکام واشنگٹن کی جانب سے مسلسل متضاد بیانات پر الجھن کا شکار ہیں۔ ہتھیاروں کی فراہمی میں کسی بھی تعطل سے یوکرین کو شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں، خاص طور پر اس وقت جب روس بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار