نظام شمسی سے 3 ارب سال پرانا دمدار ستارہ دریافت

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ دریافت ہونے والا ایک دمدار ستارہ، جسے 3I/ATLAS کا نام دیا گیا ہے، ممکنہ طور پر اب تک دریافت ہونے والا سب سے قدیم دمدار ستارہ ہو سکتا ہے، جو ہماری زمین کے نظام شمسی سے بھی تقریباً 3 ارب سال پرانا ہے۔ نظام شمسی کی عمر اندازاً 4.5 ارب سال بتائی جاتی ہے، جبکہ سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ یہ بین النجم دمدار ستارہ 7 ارب سال سے زائد قدیم ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کی خلائی دوربین کا ایک پرزہ خراب، مشاہدات وقتی طور پر معطل

یہ دمدار ستارہ سب سے پہلے یکم جولائی کو ناسا کے ATLAS (Asteroid Terrestrial-impact Last Alert System) سروے ٹیلی اسکوپ کے ذریعے چلی میں دریافت کیا گیا، جبکہ سابقہ تصاویر (pre-discovery observations) 14 جون تک کی موجود ہیں۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس دمدار ستارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’دمدار ستارہ 3I/ATLAS یکم جولائی کو دیکھا گیا، لیکن یہ یہاں کا نہیں ہے۔ یہ نظام شمسی سے باہر سے آیا ہے اور یہ اب تک دریافت ہونے والا صرف تیسرا بین النجم دمدار ستارہ ہے۔ ماہرینِ فلکیات اسے اس سے پہلے کہ یہ غائب ہو جائے، تفصیل سے جانچ رہے ہیں۔‘

یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے وابستہ ماہر فلکیات کرس لنٹوٹ نے space.com کو دیے گئے بیان میں کہا: ’یہ ایک ایسا جسم ہے جو کہکشاں کے ایک ایسے حصے سے آیا ہے جسے ہم نے پہلے کبھی اتنے قریب سے نہیں دیکھا۔ ہمارا اندازہ ہے کہ دو تہائی امکان ہے کہ یہ دمدار ستارہ نظام شمسی سے بھی قدیم ہو، اور یہ ممکنہ طور پر بین النجم خلاء میں اربوں سالوں سے بھٹک رہا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: کیا 8 اپریل کو 71 سال بعد شیطانی دمدار ستارہ آسمان پر نمودار ہونے والا ہے؟

ماہرین کے مطابق یہ زمین کے نظام شمسی سے باہر سے آنے والا صرف تیسرا معروف بین النجم جسم ہے، اور دسمبر میں جب یہ سورج کی دوسری طرف سے نکلے گا تو ممکنہ طور پر آمateur ٹیلی اسکوپس کے ذریعے بھی دکھائی دے سکے گا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے فلکیات دان میتھیو ہاپکنز نے برطانیہ میں رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کہا: ’تمام غیر بین النجم دمدار ستارے، جیسے ہیلی کا دمدار ستارہ، نظام شمسی کے ساتھ ہی وجود میں آئے تھے اور ان کی عمر زیادہ سے زیادہ 4.5 ارب سال ہوسکتی ہے، لیکن بین النجم اجسام بہت زیادہ قدیم ہو سکتے ہیں، اور اب تک دریافت ہونے والے اجسام میں ہمارا شماریاتی ماڈل بتاتا ہے کہ 3I/ATLAS بہت ممکنہ طور پر سب سے قدیم دمدار ستارہ ہے جو ہم نے کبھی دیکھا۔‘

ہاپکنز اور ان کے ساتھیوں کی تحقیق کے مطابق 3I/ATL  کی عمر 7 ارب سال سے زائد ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دمدار ستارہ ممکنہ طور پر ملکی وے کہکشاں کے ایک حصے، جسے ’تھک ڈسک‘ کہا جاتا ہے، سے آیا ہے جہاں قدیم ستاروں کی کثافت پائی جاتی ہے۔

اس سے قبل 2 دیگر بین النجم اجرامِ فلکی دریافت ہو چکے ہیں — پہلا 1l/ʻOumuamua جو 2017 میں دیکھا گیا، اور دوسرا 2I/Borisov جو 2019 میں دریافت ہوا تھا۔ اب 3I/ATLAS کی دریافت سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ بین النجم اجسام کے بارے میں ہماری سمجھ مزید گہری ہو سکے گی، اور ماہرین کو کہکشاں کے دور دراز حصوں کی ساخت، تاریخ اور کیمیائی اجزاء کے بارے میں بے مثال شواہد مل سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم