نوجوان پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ کیسے ختم ہوا؟

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں فلم کمپنی کے مالک سلمان فاروقی کے خلاف نوجوان پر تشدد کا مقدمہ ختم کردیا گیا۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی، ڈیفنس کے روبرو نوجوان پرتشدد کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کے خلاف پولیس نے مقدمہ ختم کردیا۔ گزری پولیس نے مقدمہ ختم کرنےکی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت نے پولیس کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بناکر سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیے نوجوان پر تشدد کے بعد جیل کی سلاخوں تک، سلمان فاروقی کیس میں کب کیا ہوا؟

پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزمان کےخلاف کارروائی نہیں چاہتا۔ دھیرج نے لکھ کر دیا کہ ملزم نےاس سے یا اس کی بہن سےکوئی بدتمیزی نہیں کی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق  مدعی کےحلفیہ بیان پر جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کراچی میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی گرفتار

واضح رہے کہ جون کے اوائل میں مقامی فلم کمپنی کے سربراہ سلمان فاروقی نے ایک نوجوان کو محض اس بات پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا کہ نوجوان کی موٹرسائیکل اس کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، بعدازاں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اور  سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کے خلاف گزری تھانےمیں مقدمہ درج کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں