مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے صحن میں نصب 250 خودکار چھتریاں دنیا کی سب سے بڑے سایہ داری کے نظام کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ کے صحن کے پنکھے، جمال بھی کمال بھی
ہر چھتری 24×24 میٹر کے رقبے کو ڈھانپ کر مجموعی طور پر 143،000 مربع میٹر سایہ فراہم کرتی ہے۔
40 ٹن وزنی یہ چھتریاں فائبر گلاس اور فائر پروف کپڑے سے بنی ہیں۔ ان کی سنہ 2010 سے سنہ 2012 کے دوران تنصیب مکمل ہوئی۔
مزید پڑھیے: مسجد نبوی کی چھتریاں: آرام، سہولت اور فنِ تعمیر کا شاہکار
چھتریاں دن میں 2 بار خودکار طور پر کھلتی بند ہوتی ہیں اور گرمیوں میں درجہ حرارت 10-8 ڈگری کم کر دیتی ہیں۔
یہ منصوبہ سعودی حکومت کے اس وژن کا عکس ہے جو عبادت کے ماحول کو سہولت اور تقدس سے ہم آہنگ بناتا ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔