ایکسیئم 4 مشن کی زمین پر واپسی، خلائی تحقیق کا ایک اور مرحلہ مکمل

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے 22 گھنٹے ایکسیئم 4 مشن کے خلانورد منگل کی صبح پیسیفک ڈے لائٹ ٹائم کے مطابق  2 بج کر 31 منٹ پر بحرالکاہل میں بحفاظت واپس آ گئے، جس کے ساتھ ہی 20 روزہ خلائی مشن کا اختتام ہوگیا، اس مشن کے دوران 4 نجی خلانوردوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کشش ثقل سے آزاد ماحول میں سائنسی تحقیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس نے امریکی خلائی فوج کے لیے جدید جی پی ایس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دی

خلائی مشن کی قیادت تجربہ کار امریکی خلانورد پیگی وِٹسن نے کی، جن کے خلائی سفر کا مجموعی دورانیہ اب 695 دن ہو چکا ہے، جو 5 مختلف مشنز پر مشتمل ہے۔ ان کے ہمراہ پائلٹ شبھانشو شکلا، سلاوش اُزنَانسکی-ویشنیوسکی اور ٹِبور کاپو بطور مشن اسپیشلسٹ شامل تھے۔ خلانوردوں کی یہ ٹیم اسپیس ایکس کے خلائی جہاز ’ڈریگن‘ کے ذریعے زمین پر واپس آئی۔

ایکسیئم 4 مشن25  جون کو کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم کے مطابق صبح 6 بج کر 31 منٹ اور 52 سیکنڈ پر کامیابی سے روانہ کیا گیا۔ یہ مشن 18 روز تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قیام کے بعد واپس زمین کے لیے روانہ ہوا اور 15  جولائی کو کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم کے مطابق صبح 9 بج کر 31 منٹ اور 36 سیکنڈ پرسان ڈیاگو کے ساحل کے قریب بحرالکاہل می

اسپیس کرافٹ گریس 580 پاؤنڈ سے زائد وزنی سامان لے کر زمین پر پہنچا ہے، جس میں ناسا کا تحقیقی سازوسامان اور تجرباتی ڈیٹا شامل ہے، یہ سامان مستقبل کے خلائی مشنز اور زمین پر سائنسی تحقیقات کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایکسیئم-4 مشن کی پرواز منسوخ، اسپیس ایکس نے فالکن 9 راکٹ میں لیکیج کا پتا لگایا

یہ اسپیس ایکس کی جانب سے مغربی ساحل سے عملے کی واپسی کا دوسرا مشن ہے، اس سے قبل مارچ میں کریو 9 مشن کی واپسی بھی ویسٹ کوسٹ کے ذریعے عمل میں آئی تھی، جو ایک نئی روایت کا آغاز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ہاکی ٹیسٹ سیریز: جنوبی کوریا کی آخری میچ میں پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست

آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ، 20 کلو تھیلا 3 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایوسی، خوشدل شاہ نے کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

’یو ٹو کنگنا‘: جین زی ’گٹر جنریشن‘ سے ملک کی اہم طاقت قرار، بھارتی اداکارہ و سیاستدان کا بڑا یوٹرن

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟