شین وارن یا مرلی دھرن؟ برائن لارا کو زیادہ خطرناک بولر کون لگا؟

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے اپنی شاندار کرکٹنگ کیریئر کے دوران سب سے خطرناک اور ذہنی طور پر مضبوط بولر آسٹریلوی اسپنر شین وارن کو قرار دیا ہے۔

کرکٹ شو ’اسٹک ٹو کرکٹ‘ میں سابق انگلش کپتان سر ایلسٹر کک، مائیکل وان اور فل ٹفنیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے برائن لارا نے شین وارن اور سری لنکن آف اسپنر متھیا مرلی دھرن دونوں کو عظیم بولرز قرار دیا، لیکن جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وارن ان کے کیریئر کے سب سے بہترین بولر تھے؟ تو انہوں نے فوراً کہا کہ وہی سب سے بہترین تھے۔

لارا نے کہا کہ مرلی کے خلاف جب میں بیٹنگ کے لیے جاتا تو شروع کے 30 منٹ بالکل الجھاؤ کا شکار ہوتا، اس نے مجھ پر زیادہ دباؤ ڈالا۔ لیکن وارن کے خلاف میں بظاہر پراعتماد لگتا، گیندیں بلے کے درمیان سے لگتیں، پھر دن کے کسی مرحلے پر، خاص طور پر دوپہر 2 یا 3 بجے، وہ اچانک ایک جادوئی اسپیل یا گیند پھینکتا، اور اسی وجہ سے میں اُسے زیادہ عظیم مانتا ہوں۔

مزید پڑھیں: گریٹ برائن لارا نے پاکستان کے کس کھلاڑی کو خطرناک ترین بولر قرار دیا؟

برائن لارا کا کہنا تھا کہ شین وارن نے نہ صرف ذہنی طور پر مضبوطی دکھائی بلکہ اُن پچز پر بھی وکٹیں لیں جو تیز گیند بازوں کے لیے زیادہ سازگار تھیں، جیسے گلین میک گرا اور دیگر کے لیے۔

واضح رہے کہ شین وارن نے 1992 سے 2007 کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں اور تاریخ کے کامیاب ترین اسپنرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ کمنٹری اور دیگر شعبوں میں بھی متحرک رہے، تاہم 2022 میں دل کا دورہ پڑنے سے صرف 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جب سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے لارا سے پوچھا کہ کیا اُن کا وارن کے ساتھ اچھا تعلق تھا؟ تو لارا نے مسکرا کر کہا کہ یقیناً ہم نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔

برائن لارا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 11,953 رنز بنائے، اور 2004 میں انگلینڈ کے خلاف اینٹیگا میں 400 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آج بھی ایک انفرادی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملر نے زمبابوے کے خلاف 367 رنز پر اننگز ڈکلیئر کرکے یہ ریکارڈ برقرار رہنے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار