بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا جرمنی میں ایک آبدوز کے دورے کے دوران دلچسپ اور وائرل لمحہ سامنے آ گیا، جب وہ جدید ٹائپ 212 کلاس روایتی آبدوز میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اس میں چند ثانیوں کے پھنس گئے۔

یہ واقعہ جرمنی میں ’ تھائی سن کروپ میرین سسٹمز‘ کی آبدوز سازی فیکٹری کے دورے کے دوران پیش آیا، جہاں راج ناتھ سنگھ نے جدید بحری ٹیکنالوجی کا معائنہ کیا اور ایک آبدوز کے اندر بھی گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر دفاع آبدوز کے تنگ اور گول دروازے (ہیچ) سے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، جہاں انہیں کچھ لمحوں کے لیے دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، تاہم وہ کامیابی سے اندر داخل ہو جاتے ہیں، نیوز ڈاٹ اے زیڈ کے مطابق بھارتی میڈیا کے حوالے سے۔

یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان

یہ دورہ بھارت اور جرمنی کے درمیان دفاعی تعاون کا حصہ ہے، جس میں آبدوز ٹیکنالوجی، بحری جدید کاری اور اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری پر بات چیت شامل ہے۔

تاہم اس مختصر سے مگر دلچسپ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟