اقوام متحدہ: پاکستان کا غزہ میں انسانی بحران پر شدید ردعمل، فوری جنگ بندی اور امدادی رسائی کا مطالبہ

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورتحال پر ہونے والے خصوصی اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے غزہ میں جاری انسانی بحران کو ’غیر انسانی اور ناقابل تصور سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ غزہ مکمل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ یہ ایک انسان ساختہ تباہی ہے جہاں موت صرف بمباری سے نہیں بلکہ زندگی گزارنے کے بنیادی حالات کے منظم خاتمے سے بھی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی ہر تجویز کو رد کیا جائے، اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

 انہوں نے بتایا کہ اب تک 58,000 سے زائد افراد شہید اور 138,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ کئی علاقے مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ اسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں، جب کہ خوراک اور دوا کی قلت شدید ہو چکی ہے۔

سفیر عاصم افتخار نے 12 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کی مثال دی جہاں غزہ شہر میں امداد کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر فائرنگ کی گئی، جس میں درجنوں افراد شہید ہوئے۔ ’لوگ بھوک سے بلک رہے تھے، لیکن ان کے حصے میں موت آئی۔‘

ایک دل دہلا دینے والے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے 7 ماہ کی بچی ’سلام‘ کی موت کا تذکرہ کیا، جو بھوک اور غذائی قلت کے باعث اپنی ماں کی گود میں دم توڑ گئی۔

انہوں نے انسانی امدادی نظام کی موجودہ صورت حال پر 5 اہم نکات اٹھائے:

موجودہ امدادی نظام ناکام ہو چکا ہے اور جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ شیر خوار بچوں کے لیے دودھ جیسی بنیادی اشیاء کی قلت ناقابل قبول ہے۔ ایندھن، طبی سامان اور پناہ گاہوں کی شدید کمی سنگین انسانی المیہ ہے۔ غیر جانبدار انسانی امداد کو عسکریت زدہ طریقے سے چلانا خطرناک نظیر قائم کر رہا ہے۔ یہ بحران حادثاتی نہیں بلکہ اسرائیل کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جسے روکا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے غزہ کی تعمیر نو سے متعلق مصر کی تجویز پر پاکستان کا خیر مقدم

پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنائے۔ غزہ پر سے ناکہ بندی ہٹائے اور اقوام متحدہ کے اداروں، خاص طور پر UNRWA کے ذریعے امداد کی آزادانہ رسائی بحال کرے۔ فلسطینی قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائے۔

جبری نقل مکانی اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرے۔ اور دو ریاستی حل کے تحت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

آخر میں سفیر نے کہا کہ دنیا تماشائی نہیں بن سکتی۔ ہمیں ہر جان کے پیچھے چھپی کہانی کو محسوس کرنا ہوگا۔ تاریخ ہمیں ہمارے عمل سے پرکھے گی — خاموشی سے نہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!