بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک

پیر 8 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایک رہائشی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔

بھارتی لڑاکا طیارے کے حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پائلٹ کو بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے بھی مگ 21 طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ طیارے کو صورت گڑھ کے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا ہے مگر پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔

بھارتی فضائیہ نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیاروں کو آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

2021 میں بھارتی فضائیہ کے 5 مگ 21 طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ 2022 میں بھی ایک مگ 21 کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی فضائیہ میں شامل 873 مگ 21 طیاروں میں سے 483 اب تک حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘