وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی وزیراعظم  اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوست ممالک سے سرمایہ کاری کے حصول کے لیے ایک جامع سرمایہ کاری پورٹ فولیو تیار کرنے والی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا دورہ امریکا، اقوام متحدہ میں 3 اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

اجلاس میں موجودہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے منظرنامے کا جائزہ لیا گیا اور ابتدائی منصوبوں کی ایک فہرست تجویز کی گئی۔ گفتگو کا محور توانائی، بنیادی ڈھانچے اور نجکاری کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کے امکانات کی نشاندہی پر تھا۔

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ قابل عمل سرمایہ کاری کے مواقع اور ترقیاتی اقدامات کی نشاندہی کریں جو مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے سکیں اور پائیدار اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، نجکاری کے مشیر، این سی سی آئی ایف سی، چیئرمین واپڈا، سیکرٹریز پیٹرولیم و ایس آئی ایف سی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معاشی اشاریوں کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، وزیر خزانہ کی قومی اسمبلی میں وضاحت

فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

قومی اسمبلی میں بجٹ پر 7 روزہ بحث مکمل، کس جماعت کو کتنا وقت ملا؟ اسپیکر نے بتا دیا

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی مریم نواز کا کرایوں میں کمی کا حکم، عوام کو ریلیف پہنچانے پر زور

بنوں میں 2 ریموٹ کنٹرول دھماکے، 7 افراد جاں بحق، صدر، وزیراعظم کی مذمت

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘