فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پیراگوئے نے شاندار دفاعی کھیل پیش کرتے ہوئے ترکیہ کو 0-1 سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا۔ ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود پیراگوئے کی ٹیم نے اپنی برتری کا کامیابی سے دفاع کیا اور اہم فتح اپنے نام کرلی۔

میچ کا واحد گول مڈفیلڈر میٹیاس گالارزا نے کھیل شروع ہونے کے صرف 64ویں سیکنڈ میں اسکور کیا۔

انہوں نے قریباً 25 میٹر کے فاصلے سے طاقتور شاٹ لگایا جو سیدھا جال میں جا پہنچا۔ یہ گول اب تک جاری ٹورنامنٹ کا تیز ترین گول بھی قرار پایا۔

اس سے چند گھنٹے قبل مراکش کے اسماعیل سیباری نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 71ویں سیکنڈ میں گول کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، جسے گالارزا نے مزید بہتر بنا دیا۔

پہلے ہاف کے اضافی وقت میں پیراگوئے کو اس وقت بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب مڈفیلڈر میگوئل المیرون کو براہ راست ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

المیرون ورلڈ کپ میں نئے نافذ کیے گئے اس ضابطے کے تحت سزا پانے والے پہلے کھلاڑی بنے، جس کے مطابق منہ پر ہاتھ رکھ کر گفتگو کرنا خلافِ قواعد قرار دیا گیا ہے۔

10 کھلاڑیوں کے ساتھ بقیہ میچ کھیلنے کے باوجود پیراگوئے نے ترکیہ کے مسلسل حملوں کو ناکام بنایا اور 0-1 کی برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔

یہ فتح پیراگوئے کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں اسے میزبان امریکا کے ہاتھوں 4-1 کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اس کامیابی کے ذریعے ٹیم نے شاندار انداز میں واپسی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں