سینیٹ الیکشن: بانی پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ میں برابر کے شریک ہیں، عظمیٰ بخاری

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی ٹکٹوں کے لیے تحریک انصاف میں کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے، اور بانی پی ٹی آئی اس عمل میں مکمل طور پر شریک ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارٹی میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرکے اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق پارٹی ورکرز ہار گئے ہیں اور نوٹوں کی چمک جیت گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دریائے سوات حادثہ: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا حکومت پر شدید برہم

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اپنے رہنما اور کارکنان اس غیر شفاف عمل پر بول پڑے ہیں، اور پارٹی کی اندرونی صفوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو جماعت ماضی میں ہارس ٹریڈنگ کی سخت مخالف رہی، آج خود سب سے بڑی ہارس ٹریڈر بن چکی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف تیزی سے غیر مقبول ہوتی جا رہی ہے، اور مجھے اس کے نظریاتی کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا