اوڈیسہ: 15 سالہ لڑکی کو آگ لگانے کا واقعہ، تشویشناک حالت میں دہلی منتقل

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوڈیسہ کے ضلع پوری میں 3 موٹر سائیکل سوار افراد کی جانب سے آگ لگائے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو اتوار کے روز ایئر ایمبولینس کے ذریعے اے آئی آئی ایم ایس دہلی منتقل کر دیا گیا۔ لڑکی 70 سے 75 فیصد جھلس چکی ہے اور اس کی حالت نازک ہے۔

حکام کے مطابق، ابتدائی علاج اے آئی آئی ایم ایس بھونیشور میں کیا گیا، تاہم تشویشناک حالت کے باعث لڑکی کو دہلی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھونیشور سے بذریعہ سڑک ایئرپورٹ لے جایا گیا، جہاں گرین کوریڈور بنا کر 10 منٹ میں ایمبولینس پہنچائی گئی۔

مزید  پڑھیں: نارتھ کراچی : اپنے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا

لڑکی ہفتہ کی صبح قریباً ساڑھے 8 بجے رشتہ دار کے گھر جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم افراد نے اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ لڑکی نے چیخ و پکار کی تو ملزمان فرار ہو گئے۔ قریبی گھر کے افراد نے آگ بجھائی اور فوری طبی امداد دی۔

واقعے پر ریاست بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے مظاہرے شروع کر دیے ہیں اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ واقعے سے ایک ہفتہ قبل بالاسور میں ایک اور لڑکی کی خودسوزی کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp