مون سون بارشیں: 24 گھنٹوں میں مزید 13 اموات، مجموعی ہلاکتیں 216 تک جا پہنچیں

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ مون سون بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد 26 جون سے 20 جولائی تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 216 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی 25 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ان 13 ہلاکتوں میں سے 12 پنجاب میں اور ایک خیبرپختونخوا میں ہوئی، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں، جہاں 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 42، سندھ میں 21، بلوچستان میں 16 جبکہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک، ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اب تک جاں بحق افراد میں 75 مرد، 40 خواتین اور 101 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 افراد زخمی ہوئے، جس سے زخمیوں کی مجموعی تعداد 582 ہو گئی۔ حالیہ زخمیوں میں 16 کا تعلق پنجاب، 3 کا گلگت بلتستان اور ایک کا آزاد جموں و کشمیر سے ہے۔ زخمی افراد میں 227 مرد، 163 خواتین اور 192 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرمی اور حبس برقرار، کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات

این ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ تر اموات اور زخمی ہونے کے واقعات گھروں کے منہدم ہونے، سیلاب، آسمانی بجلی گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ڈوبنے کی وجہ سے پیش آئے۔ اس دوران 779 مکانات تباہ ہوئے جبکہ 195 جانور بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ