ایلون مسک کا بچوں کے لیے نیا اے آئی چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف شخصیت اور ایکس اے آئی، اسپیس ایکس، ٹیسلا اور ایکس (ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک نے بچوں کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جسے ’بے بی گروک‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گروک چیٹ بوٹ کو ہٹلر کی تعریف کے حوالے سے گمراہ کیا گیا، ایلون مسک

ایلون مسک کے مطابق یہ اے آئی چیٹ بوٹ خاص طور پر بچوں کے لیے محفوظ اور تعلیمی رابطے فراہم کرنے پر توجہ دے گا۔ انہوں نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ ایپ گروک کا ایک سادہ ورژن ہوگی جس کا مقصد کم عمر صارفین کو ایک محفوظ تجربہ فراہم کرنا ہے۔

تاہم ایلون مسک نے فی الحال ’بے بی گروک‘ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ اصل گروک چیٹ بوٹ سے کس طرح مختلف ہوگا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے 2023 میں گروک چیٹ بوٹ متعارف کرایا تھا، جسے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمنائی اور دیگر اے آئی ماڈلز کے مقابلے میں لایا گیا تھا۔ بعد ازاں گروک کو ایکس پلیٹ فارم کا حصہ بنا دیا گیا اور ایلون مسک نے اس ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے بھاری سرمایہ کاری بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’الٹی آنتیں گلے پڑگئیں‘: کیا انسان واقعی بات چیت میں چیٹ بوٹ جیسے ہوتے جا رہے ہیں؟

جولائی 2025 کے آغاز میں گروک 4 ماڈل متعارف کرایا گیا، جس کے بارے میں ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ یہ دیگر اے آئی ماڈلز کے مقابلے میں ہر موضوع پر کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان