عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر سے دُوری کیوں اختیار کی؟

بدھ 23 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر سے دوری اختیار کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک مشہور اداکار نے کہا تھا کہ جب تک تم مشہور لوگوں کے ساتھ نظر آؤ گے تب تک تمہاری انفرادی پہچان نہیں بنے گی۔

عاشر وجاہت نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک اداکار نے مشورہ دیا تھا کہ کام کرو تاکہ لوگ تمہیں کام کی وجہ سے جانیں ورنہ لوگ سمجھیں گے کہ یہ مشہور لوگوں کے ساتھ تھا اور تمہاری شناخت نہیں بن پائے گی۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں تو میوزک بھی کر رہا ہوں اور اداکاری بھی لیکن جب بھی میرے بارے میں بات ہو تو یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ یہ مشہور شخصیات کے ساتھ گھومتا ہے اور اس کا یہ فرینڈ گروپ ہے تب مجھے احساس ہوا کہ میں اپنی یہ پہچان نہیں بنانا چاہتا جس میں دوسروں کی وجہ سے مجھے پہچانا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی پھر سے قربتیں؟ قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں

عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ میں، ہانیہ عامر اور شوبز کے دوسرے لوگ ابھی بھی اچھے دوست ہیں لیکن میں ان کے ساتھ ملاقات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتا، ہر چیز ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنا چاہیے۔

واضح رہے کہ عاشر وجاہت اور ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد وہ ٹاپ ٹرینڈ پر آگئے تھے۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک کمرے پر بستر پر مذاق کرتے ہوئے دیکھا گیا جس پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

ہانیہ عامر نے خود پر ہونے والی تنقید کو پدرشاہانہ سماج کی سوچ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کوئی مرد ایسی ویڈیو یا تصویر شیئر کرتا تو اس کی تعریفیں کی جاتیں مگر ایک خاتون کا کردار خراب کیا جا رہا ہے جبکہ عاشر وجاہت نے لوگوں کے رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بحیثیت ایک قوم ہم لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کو بھلا کر بہن اور بھائی کی کمرے میں تفریح پر پریشان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب