عمران خان ہی پارٹی کے قائد ہیں، شاہ محمود کی سربراہی کی خبریں بے بنیاد ہیں: سلمان اکرم راجہ

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو پارٹی قیادت سونپنے کی خبریں درست نہیں، پارٹی کے سربراہ بدستور عمران خان ہی ہیں۔

یہ بھی پرھیں:9 مئی مقدمات میں بری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کی جلد رہائی ممکن نہیں، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے، ہم صبح 10 بجے جیل پہنچے لیکن ابھی تک ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ وکلا اور اہل خانہ کو سماعت میں شامل ہونے دیا جائے، لیکن اس کے برعکس وکلا کو باہر بٹھا کر آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

سلمان اکرم نے بند کمرے میں ٹرائل کو آئین و قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:مرزا آفریدی سمیت سینیٹ امیداواروں کی فہرست عمران خان نے ہی دی، سلمان اکرم راجہ کی تصدیق

انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اس وقت 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان ہی ہیں اور شاہ محمود قریشی کی قیادت سنبھالنے کی خبریں بے بنیاد اور مفروضوں پر مبنی ہیں، البتہ ان کا عہدہ برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا