برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کردیا

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ نے مشروط طور پر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی نہ کی، اقوام متحدہ کو امداد پہنچانے کی اجازت نہ دی، اور پائیدار امن کی جانب سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لےگا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا برطانیہ فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے والا ہے؟

کیئر اسٹارمر نے اس معاملے پر گفتگو کے لیے غیر معمولی کابینہ اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں انہوں نے وزرا کو بتایا کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لےگا۔

’اگر اسرائیلی حکومت غزہ میں ابتر صورت حال کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی، جنگ بندی نہیں کرتی، مغربی کنارے میں الحاق سے باز نہیں آتی اور دو ریاستی حل کے لیے ایک طویل المدتی امن عمل کے لیے سنجیدہ عزم ظاہر نہیں کرتی تو ہم یہ اقدام اٹھائیں گے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہاکہ حماس کو اپنے زیرِ قبضہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا، جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرنا ہوگی، تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ غزہ کی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، اور اسلحہ چھوڑنے کا وعدہ کرنا ہوگا۔

اپنے ایک ٹیلی وژن خطاب میں اسٹارمر نے کہاکہ ان کی حکومت ستمبر میں جائزہ لے گی کہ متعلقہ فریقین نے کس حد تک یہ شرائط پوری کی ہیں، جس کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا آیا ہے، لیکن اس کا مؤقف رہا ہے کہ تسلیم کا فیصلہ فریقین کے درمیان باقاعدہ دو ریاستی معاہدے کے تحت ہونا چاہیے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے اس اعلان کے بعد کہ ان کا ملک ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا پہلا بڑا مغربی ملک بن جائے گا، برطانیہ پر بھی فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) کے 650 میں سے 250 سے زیادہ ارکان نے ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے ہیں، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی رکنِ پارلیمان کا اپنے ملک سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اگرچہ برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے چند شرائط رکھی ہیں، لیکن برطانیہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ریاست کا درجہ فلسطینی عوام کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ