کراچی میں سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ انٹیلجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی 29 جولائی 2025 کو کی گئی جب ملزمان کراچی سے ٹرین کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، گرفتار ملزم سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

گرفتار ملزمان میں محمد سجاد عرف شاوو، عبید علی عرف عبیدی، محمد عمیر اصغر اور شکیل احمد شامل ہیں۔ یہ تمام افراد 18 مئی 2025 کو ضلع بدین میں ہونے والے قتل کی واردات میں ملوث پائے گئے جس کا مقدمہ تھانہ بدین میں نمبر 117/2025 کے تحت درج ہے۔

حکام کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جسے فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان نے قتل کی واردات سے قبل حیدرآباد میں قیام کیا اور مکمل ریکی کی۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی اور پولیس کی لکی مروت میں کارروائی، 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک

ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے اور وہ متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ان کی گرفتاری تکنیکی شواہد اور مستند انٹیلیجنس کی بنیاد پر ممکن ہوئی۔

آئی جی سندھ نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیم کے لیے انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور آئندہ دنوں میں اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ