بنگلہ دیشی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا، حکومتی مخالفین کی تربیت کا الزام

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر ممنوعہ عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کو مبینہ طور پر عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔

اس بات کی تصدیق جمعرات کے روز ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کیجانب سے بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری

بریگیڈیئر ناظم کے مطابق میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔ تفتیش جاری ہے، اور اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے بشندھرا کے قریب واقع ایک کنونشن سینٹر سے عوامی لیگ، اس کی طلبہ تنظیم ’چھاترا لیگ‘ اور دیگر ذیلی اداروں سے تعلق رکھنے والے 22 افراد کو ایک خفیہ اجلاس کے دوران گرفتار کیا۔

خفیہ اجلاس میں ’ملکی عدم استحکام‘ کا منصوبہ؟

پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق 8 جولائی کو KB کنونشن سینٹر میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین بھی شامل تھے۔

اجلاس میں حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی اور مبینہ طور پر اس بات پر غور کیا گیا کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے حکم پر ملک بھر سے لوگ ڈھاکہ میں جمع ہوکر شاہ باغ چوک پر دھرنا دیں، عوام میں خوف پھیلائیں اور شیخ حسینہ کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کی راہ ہموار کریں۔

فوج کی توجہ پہاڑی علاقوں پر بھی

اسی بریفنگ کے دوران بریگیڈیئر ناظم نے چٹگاؤں ہِل ٹریکٹس (CHT) میں جاری کشیدگی کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق یو پی ڈی ایف، جے ایس ایس اور دیگر گروہ علاقے میں اثر و رسوخ بڑھانے اور بھتہ خوری پر لڑائی میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں سیاسی میدان سجنے کو تیار، آئندہ چند روز میں انتخابی تاریخ کا اعلان متوقع

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ایسے گروہ اکثر تصادم کا سبب بنتے ہیں، لیکن فوج صورتِ حال کو قابو میں رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

کے این ایف اور اراکان آرمی کا ممکنہ ربط

بریفنگ میں کُوکی چن نیشنل فرنٹ (KNF) کے معاملے پر بھی بات ہوئی، جسے مبینہ طور پر اراکان آرمی سے اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

بریگیڈیئر ناظم نے کہا کہ نسلی اور نظریاتی مماثلت کی وجہ سے ان دونوں گروہوں میں رابطہ فطری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد کوچ مائیک ہیسن کا سوشل میڈیا پر اہم بیان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ فوجی کارروائیوں میں KNF کے کئی اڈے تباہ کیے گئے، متعدد جنگجو مارے گئے یا زخمی ہوئے، اور ان کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی خودمختار ریاست میں ناقابل قبول ہے کہ کوئی مسلح گروہ اثر و رسوخ قائم کرے۔ ہمارا مقصد KNF کا مکمل خاتمہ ہے، جو قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ