عمران خان نے کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، علی امین گنڈاپور کی وضاحت

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نہ کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی ایسا سوچا، وہ ہر حال میں پاکستان میں ہی رہنے کا عزم رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا، وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا انکشاف

معروف قومی اخبار روزنامہ جنگ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں بعض عناصر سازشی مفروضے پھیلا کر تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کے بقول ’عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا، اور انہی کے اعتماد کی بنیاد پر میں وزیراعلیٰ کے منصب پر موجود ہوں۔‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمزور کرنے والے دراصل مخالفین کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، وہ تحریک کا حصہ نہیں بلکہ سازشوں کا آلہ کار ہیں۔

ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے، طاقت کے استعمال سے پہلے بھی کامیابی نہیں ملی۔ ان کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ ’اعتماد کے بغیر نہ جنگ جیتی جا سکتی ہے نہ امن قائم کیا جا سکتا ہے۔‘

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ خطے میں امن انہی تعلقات سے جڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ڈیل کی آفر لے جانے پر علی امین پر جوتی اٹھا لی تھی، سہیل وڑائچ کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ ترقی کا خواب صرف اس وقت ممکن ہے جب ملک میں امن ہو، اور امن کے لیے ضروری ہے کہ حکومت، ادارے اور عوام ایک پیج پر ہوں۔ ’جب مسائل پر بات نہیں کی جاتی تو چھوٹے چھوٹے مسائل کینسر بن جاتے ہیں، ہمیں کھل کر مکالمہ کرنا ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم