ترقی عمارتوں سے نہیں، خدمات سے ناپی جائے گی، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ صحت کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں صوبے بھر میں جاری طبی منصوبوں، خصوصاً دیہی علاقوں میں علاج معالجے کی سہولیات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو کوئٹہ میں جدید انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ٹراما سینٹر کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 164 بیسک ہیلتھ یونٹس کو فعال کردیا گیا ہے، جن کی بدولت دیہی علاقوں میں سالانہ 12 لاکھ سے زائد مریضوں کے علاج کی سہولت ممکن بنائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان دشمنوں کا قبرستان، دہشتگردوں کے خلاف وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا سخت بیان

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان یونٹس کی بحالی کے لیے نئی عمارات کی تعمیر کے بجائے دستیاب سرکاری عمارات کو موثر طریقے سے استعمال میں لایا گیا ہے، جس سے اخراجات کی بچت کے ساتھ فوری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی۔ تمام بی ایچ یوز کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے، جس سے ان کی نگرانی اور کارکردگی کا موثراندازمیں جائزہ ممکن ہو سکے گا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں پہلی بار صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل بنیادوں پر جامع اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم صرف عمارتیں نہیں بلکہ ایک فعال اور بااعتماد نظام صحت دے رہے ہیں تاکہ عام آدمی کو مقامی سطح پر معیاری اور بروقت علاج کی سہولیات میسر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں علاج کی سہولیات میں فرق ختم کیا جا رہا ہے اور یہ اقدامات بلوچستان کے ہر شہری کو باعزت اور بروقت طبی سہولتوں کی فراہمی کے ہدف کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان سے متعلق ہر پاکستانی کو تصوراورحقیقت میں فرق جاننا ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت کا مضبوط نظام ہی خود انحصاری اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مقررہ مدت میں عوام کے لیے کھولنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ ان کی صوبائی حکومت دعووں سے نہیں، کارکردگی سے صحت کے شعبے میں حقیقی تبدیلی لا رہی ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادرخان، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند، ایڈیشنل چیف سیکریٹری زاہد سلیم، سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، پرنسپل سیکریٹری بابر خان، اسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیرخان اورایڈیشنل سیکریٹری محمد فریدون نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی