بلوچستان دشمنوں کا قبرستان، دہشتگردوں کے خلاف وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا سخت بیان

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کے قتل کو ’فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی‘ قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اس کا جواب سخت ہوگا۔

انہوں نے دہشتگردوں کو بزدل درندے قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسانیت کی بجائے درندگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ضائع نہیں جائے گا، اور ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے کا موقع نہیں دے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ حکومت دہشتگردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا اور فتنہ الہندوستان کے پروردہ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک کو تباہ کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ یہ ریاستی جنگ ہے اور اس میں دوٹوک فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان عوام کے زخموں کا بدلہ لینے اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملے، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی

یاد رہے کہ  جمعرات کی شب کوئٹہ اور ڈی جی خان کو ملانے والی قومی شاہراہ این 70 پر سرڈھاکہ کے مقام پر مسلح افراد نے 9 افراد کو قتل کر دیا۔

لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے متعدد بسوں کو روکا اور اسلحے سمیت بسوں میں داخل ہو گئے۔ اس دوران مسلح افراد نے مسافروں کو اتارا اور ان کے شناختی کارڈ چیک کیے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو بسوں سے اتار کر بعد ازاں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ادھر ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سفاکانہ کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا۔

 شاہد رند نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کا فوری ردعمل، جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب کیا۔ دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے، تعاقب جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان میں کسی بلوچ نے نہیں، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو قتل کیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

شاہد رند نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن جاری ہے۔ حملہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے، دشمن کی چال ناکام بنائیں گے۔ بلوچستان کے عوام دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم