ماہ ربیع الاول میں بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں جاری

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس شایانِ شان انداز میں منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں محفل نعت رسول مقبول ﷺ کا انعقاد

وزیر مذہبی امور نے کانفرنس کی تیاریوں کے لیے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کانفرنس کا موضوع ’سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں‘ رکھا گیا ہے، جو نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت نبویﷺ سے آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرےگا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے رواں ہجری سال کو نبی کریمﷺ کے 1500 ویں سالِ ولادت کے موقع پر ’نبی الرحمہ‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ اسی مناسبت سے ملک بھر میں صوبائی اور نجی سطح پر ’عشرہ رحمت للعالمین‘ کے تحت مختلف تقریبات، محافلِ سیرت و نعت کا انعقاد کیا جائےگا۔

سردار محمد یوسف نے کہاکہ وزارت مذہبی امور سیرت نگاروں، مقالہ نگاروں اور کتابی مصنفین کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور موضوع پر بہترین مقالہ جات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ منتخب مقالہ جات کتابی شکل دے کر پالیسی سازوں اور نئی نسل کے لیے محفوظ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نبی پاکﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، یوسف رضا گیلانی

انہوں نے مزید کہاکہ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی اہم مذہبی شخصیات اور اسکالرز شرکت کریں گے جو اس ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا