وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں: پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کیسے حاصل کریں؟ حکومت نے طریقہ کار جاری کردیا
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 409 روپے 42 پیسے میں فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا بڑا اعلان، 20 ستمبر کو اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ
دوسری جانب حکومت نے موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑی والے افراد کو پیٹرولیم مصنوعات پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان بھی کردیا ہے، جس کا طریقہ کار بھی واضح کردیا گیا ہے۔














