راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سدرہ قتل کیس، رکشہ ڈرائیور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور، قبرستان کے گورگن اور سیکریٹری جیل منتقل
ہفتے کے روز راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے کیس کی سماعت کی، جہاں پولیس نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ دوران سماعت پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے مقتولہ کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت اللہ خان کی فائرنگ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیر ودھائی میں ایک شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا، جس پر 8 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
گرفتار شدگان میں مقتولہ کے اہلخانہ بھی شامل ہیں جبکہ جرگے کے سربراہ نے دوران تفتیش خاتون کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔