سدرہ  قتل کیس،  رکشہ ڈرائیور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور، قبرستان کے گورگن اور سیکریٹری جیل منتقل

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کی لاش کو قبرستان منتقل کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ  گورگن اور سیکریٹری قبرستان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا ہے، جو ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے خاتون کی لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقل کی۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رکشہ جرگے کے سربراہ کی ہدایت پر منگوایا گیا تھا تاکہ خاتون کی لاش کو ایک خفیہ جگہ پر منتقل کیا جاسکے اور یہی عمل کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے برآمد شدہ رکشے کو تھانہ پیرودھائی منتقل کر دیا ہے اور ملزم خیال محمد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں لے لیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ 12 جولائی کو آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پیش آیا، جہاں مقتولہ کا عثمان کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔ مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے نکاح کی مرضی کا بیان دیا تھا اور اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ اس کا پہلا شوہر اسے زبانی طور پر طلاق دے چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرو فیروز میں لڑکی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیس میں جرگے کا کیا کردار رہا؟

عثمان کے والد نے بتایا کہ نکاح کے صرف 4 دن بعد مسلح افراد نے آکر دھمکیاں دیں اور کہا کہ چونکہ نکاح ہوچکا ہے، اب لڑکی کو واپس کردو اور اسے باضابطہ رخصت کیا جائے گا۔ ان افراد نے خاتون کو اپنے ساتھ لے لیا، بعد میں یہ معلوم ہوا کہ اسے قتل کردیا گیا ہے۔

 پولیس نے کارروائی شروع کی اور خاتون کی لاش منتقل کرنے والے رکشے کو برآمد کرتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی