سولہویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کے وفد نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے دفاعی نظام اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
ورکشاپ کے شرکا کو اعلیٰ فوجی حکام نے وطن کی سرحدوں پر پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی، جس کا مقصد انہیں دفاعی اقدامات، درپیش چیلنجز اور حاصل ہونے والی کامیابیوں سے روشناس کرانا تھا۔
شرکا نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمیں یہ موقع فراہم کیاکہ ہم اپنی آنکھوں سے وہ قربانیاں اور محنت دیکھ سکیں جو وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے ملکی سرحدوں پر دی جا رہی ہیں۔ مزید جانیے حمزہ کاٹل کی اس رپورٹ میں۔