پاکستان میں شدید حبس، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمکہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس بھرا رہا۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور کراچی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش:

مالم جبہ (خیبر پختونخوا): 13 ملی میٹر

سیالکوٹ (پنجاب): 6 ملی میٹر

ساہیوال: 5 ملی میٹر

نارووال: 4 ملی میٹر

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

لاہور (ایئرپورٹ): 2 ملی میٹر

گوجرانوالہ: 1 ملی میٹر

گڑھی دوپٹہ (کشمیر): 3 ملی میٹر

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

دالبندین: 45 ڈگری سینٹی گریڈ

نوکنڈی، دادو، چلاس: 44 ڈگری سینٹی گریڈ

تفصیلات برائے مختلف علاقہ جات:

اسلام آباد اور گردونواح میں دونوں دنوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے (امکان 45 فیصد)۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاولدین، گجرات، جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی، مری اور گلیات میں جزوی ابر آلودگی کے ساتھ تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر

سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پہاڑی خطے سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور کرم میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔

گلگت بلتستان میں منگل کو موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بدھ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کشمیر میں دونوں دنوں کے دوران مطلع ابر آلود اور بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر شدید دھوپ سے بچیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟