پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 476 پوائنٹس گر گیا

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کے آخری اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔

کاروباری دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای-100 انڈیکس دورانِ دن بلند ترین سطح 147,892.25 پوائنٹس تک پہنچا۔ تاہم، فروخت کے دباؤ کے باعث تمام دن کا حاصل کردہ اضافہ ختم ہو گیا اور انڈیکس کم ترین سطح 146,417.80 پوائنٹس تک گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 146,529.30 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 476.02 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ کمی بنیادی طور پر منافع سمیٹنے کے رجحان کی وجہ سے آئی۔

مارکیٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت میں، موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کرسی اے اے2  سے بڑھا کر سی اے اے ون کردی اور ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر مستحکم آؤٹ لک جاری کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر، تیزی کا طوفان مسلسل جاری

ماہرین کے مطابق یہ اپ گریڈ عالمی ادارے کی جانب سے مثبت اشارہ ہے، تاہم مستقبل میں مزید بہتری کے لیے مالی نظم و ضبط، بیرونی کھاتوں کا محتاط انتظام اور پائیدار ترقی پر توجہ دینا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ کو پی ایس ایکس نے اتار چڑھاؤ والے سیشن کے بعد 147,005.32 پوائنٹس پر معمولی اضافے یعنی 0.05 فیصد کے ساتھ بند ہو کر ریکارڈ سطح قائم کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کی منظوری کس نے دی؟ سی ڈی اے عدالت کو بتادیا

نئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کو تعینات کرنے کا فیصلہ کس کا ہے؟

2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: پاکستانی سفیر احمد فاروق

پاکستان فیصلے سے یوٹرن نہیں لے گا، وزیراطلاعات عطا تارڑ کا انڈیا سے میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر تبصرہ

اسپیس ایکس اور xAI ایک ہو گئے، ایلون مسک خلا میں اے آئی کا نیا انقلاب لا رہے ہیں؟

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے