بھالو ٹرک سے سورج مکھی کے بیجوں کا تھیلا لے اڑا

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سیاہ بھالو نے ایک خاتون کے پک اپ ٹرک میں گھس کر سورج مکھی کے بیجوں کا بڑا بیگ چرا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھالو بچوں کی ٹافیاں چٹ کرگیا، کدو بھی نہیں چھوڑا

یہ واقعہ ورسیسٹر کاؤنٹی کے قصبے پیٹرشیم میں پیش آیا جس کی ویڈیو خود ٹرک کی مالک خاتون نے ریکارڈ کی اور شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ بھالو نرمی سے ٹرک کے پچھلے حصے (بیڈ) پر لگے کور کو اٹھا کر اندر گھستا ہے اور پھر بیجوں کا بیگ نکال کر ایک طرف لے جا کر مزے سے کھانے لگتا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھالو نے میری گاڑی تک رسائی حاصل کی۔

مزید پڑھیے: فلوریڈا: چاکلیٹ چور ریچھ نے کیسے ایک ویلنٹائن ڈے سرپرائز خراب کیا

اس واقعے کے بعد میساچوسٹس ڈویژن آف فشریز اینڈ وائلڈ لائف نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھالو سے ہشیار رہیں اور کوڑا کرکٹ، خوراک اور دیگر کشش رکھنے والی چیزوں کو محفوظ طریقے سے رکھیں تاکہ ایسے جانور انسانی بستیوں کا رخ نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا