قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری اور سخت نگرانی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں 14 اگست کو پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے مبارکباد اور یومِ تشکر کے پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز نصب کیے گئے جن پر آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی عبارت بھی درج تھی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر کشمیری عوام یومِ سیاہ منائیں گے اور اس روز وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا یومِ آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہے کیونکہ بھارت ایک جابر اور قابض ریاست ہے، جب کہ پاکستان کشمیری عوام کا محسن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا
ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان کا یومِ آزادی کشمیری عوام کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے۔ کشمیری پاکستان کی آزادی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔














