وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملوں کی مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس اسٹیشنز اور چیک پوسٹوں پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے خیبر پختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی کامیاب کارروائی کو سراہا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ وزیراعظم نے اس آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کو اس کی ہر شکل اور صورت میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp