چہرہ وزیر کا، مگر آواز کسی اور کی؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف ملک نیک محمد خان داوڑ حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ پروگرام کے دوران میزبان نے خیبرپختونخوا اور بونیر میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر ان سے سوال کیا لیکن جو جواب ناظرین نے سنا، اس نے سب کو چونکا دیا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ جو آواز سنی جا رہی ہے، وہ دراصل ملک نیک محمد کی نہیں، بلکہ وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پروگرام میں چہرہ کسی کا ہے، اور آواز کسی اور کی۔ نظر تو ملک نیک محمد آ رہے ہیں، مگر بول کوئی اور رہا ہے۔

اب یہ ویڈیونہ صرف سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہے بلکہ کئی سوالات بھی جنم دے رہی ہے۔ عرفان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ مراعات تو خوشی خوشی لے رہے ہیں اور بات کر نہیں سکتے۔

کامران علی لکھتے ہیں کہ موجودہ سیلابی صورتحال پر صوبائی وزیر ریلیف نیک محمد کے کمنٹس لینے کے لیے ایک نیوز نے شو میں شامل کیا لیکن جب وہ بولنے لگے تو آواز کسی اور کی تھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ دھوکا نیوز چینل نے دیا ہے یا خیبرپختونخوا کے وزیر نیک محمد خان نے۔

صارف کا کہنا تھا کہ کیا نیک محمد بات نہیں کرسکتے تو اس لیے اپنا موبائل فراز مغل کو دے دیا اور یہ سارا منصوبہ کسی اور کا تھا؟

سلیم زیب آفریدی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عجیب المیہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے ریلیف منسٹر کو عوام نہیں، کیمرے عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر تصویر منسٹر کی ہے جبکہ آواز فراز مغل کی ہے یہی اس حکومت کی حقیقت ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ وزیر کی جگہ صحافی کو بٹھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عملی ریلیف نہیں، صرف باتوں سے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں