نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا پرچم لہرا دیا گیا۔

منظرعام پر آنے والی ایک نئی ویڈیو میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا پرچم عبدالغفار لانگو کی قبر پر لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عبدالغفار لانگو ایک عسکریت پسند رہنما اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ماہرنگ لانگو کے والد تھے۔

عبدالغفار لانگو کو دہشتگردی کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، تاہم بلوچستان میں کمزور استغاثہ کے باعث عدالت نے بعد ازاں انہیں بری کردیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق عبدالغفار لانگو اندرونی اختلافات کے باعث کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے، تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ریاستی اداروں نے قتل کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ بلوچ لبریشن آرمی ایک کالعدم دہشتگرد تنظیم ہے جس پر بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری عائد کی جاتی ہے، اس لیے عبدالغفار لانگو کی قبر پر اس تنظیم کا پرچم لہرانا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اس دعوے کو شدید متاثر کرتا ہے کہ وہ ایک پرامن انسانی حقوق کی تنظیم کے طور پر کام کررہی ہے۔

انتہا پسند عناصر بلوچ یکجہتی کمیٹی کو ایک نرم محاذ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاکہ اپنی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے جگہ اور گنجائش پیدا کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی