رانا ثنااللہ خان کو سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کو ان کی پارٹی پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مزید 2 مقدمات سے بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10 برس قید کی سزا

پاکستان تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے نتیجےمیں خالی ہونے والی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے رانا ثنااللہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی 2023 مقدمات میں اعجاز چوہدری کو 10  برس قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ان کی سینیٹ کی سیٹ جاتی رہی۔

مزید پڑھیے: ہوا بازی سیاحت کی لائف لائن ہے، ایوی ایشن ورکنگ گروپس قائم کیے جا رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی۔ ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘