پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 54ویں برسی پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی مسلح افواج نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کے 54ویں یومِ شہادت پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی خاطر ان کی عظیم قربانی کو فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ’فتح‘ سیریز میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن کی جارحیت کا ہر قیمت پر جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس موقع پر کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی عظیم قربانی جرات، وفاداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ ترین روایات کی علامت ہے۔

1971ء میں اس دن راشد منہاس نے غیر معمولی حوصلے اور بے مثال ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر دی تھی، ان کا یہ تاریخی فیصلہ، جس میں انہوں نے سرنڈر کے بجائے شہادت کو ترجیح دی، قوم کے اجتماعی ضمیر کو ہمیشہ روشن رکھے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین، ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا کہ راشد منہاس شہید کی لازوال قربانی اور وطن سے محبت کی مثال مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی، مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اسی جذبے اورعزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائی جائیں گی، جس کی راہ راشد منہاس نے دکھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں