بی جے پی حکومت کی نئی قانون سازی، بھارتی کرکٹ بورڈ کو 350 کروڑ سے زائد کا نقصان

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بی جے پی حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو 350 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹائٹل اسپانسرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ مودی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ’پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025‘ کے بعد کیا، جس کے نتیجے میں ان کے ریئل منی گیمز کے آپریشن بند ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت ریئل منی گیمنگ سروسز اور اس سے متعلق اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس سے فینٹسی اسپورٹس کمپنیوں کے بنیادی ریونیو پر براہِ راست اثر پڑا ہے۔

ڈریم 11 نے 2023 میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت وہ 2026 تک بھارتی ٹیم کا ٹائٹل اسپانسر رہنے والی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایشیا کپ کا بائیکاٹ نہیں کیا‘، بی سی سی آئی نے بھارتی میڈیا کی خبر کو غلط قرار دے دیا

اس معاہدے کی مالیت 44 ملین ڈالر (358 کروڑ روپے) تھی۔ ڈریم 11 نے بائیجوز کی جگہ لی تھی، جس کا معاہدہ مارچ 2023 میں ختم ہوا تھا، فروری 2024 میں مائی 11 سرکل نے بھی انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ 625 کروڑ روپے کے عوض 2028 تک اسپانسرشپ معاہدہ کیا تھا۔

ڈریم 11 بھارت کی بڑی اشتہاری کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے۔ مالی سال 2022-23 میں اس کی پیرنٹ کمپنی ڈریم اسپورٹس نے اشتہارات اور پروموشنز پر تقریباً 2 ہزار 964 کروڑ روپے خرچ کیے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ تھے۔ رپورٹس کے مطابق فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارمز مجموعی طور پر ہر سال 5 ہزار کروڑ روپے سے زائد صرف مارکیٹنگ اور اشتہارات پر خرچ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟

ڈریم 11 کے معاہدہ ختم کرنے کے باعث آئندہ ماہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2025 سے قبل بی سی سی آئی کو فوری طور پر نیا اسپانسر تلاش کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکٹری دیوجیت سائیکیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ ’آن لائن گیمنگ بل کے بعد بی سی سی آئی اور ڈریم 11 کے درمیان تعلق ختم ہورہا ہے۔ بی سی سی آئی آئندہ ایسے کسی ادارے کے ساتھ شراکت داری نہیں کرے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ