پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی جانب اہم پیشرفت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کی درخواستوں کے پیشِ نظر آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں کی رہنمائی کے لیے شروع کیے گئے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کو عارضی طور پر معطل کیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

پاکستانی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پیشرفت کو پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ملک کے کردار کی تعریف کی جا رہی ہے۔

طارق محمود چوہدری نے لکھا کہ پاکستان کی درخواست پر’فریڈم پروجیکٹ‘ روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان امن کا سفیر ہے۔ پاکستان کی کوششوں سے مڈل ایسٹ پر منڈلاتا خطرہ ایک مرتبہ پھر ٹل گیا ہے۔

اسد آر چوہدری نے لکھا کہ پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا۔ پاکستان عالمی امن کے لیے وہ مثال قائم کر رہا ہے جو عصر حاضر میں کبھی کسی نے نہیں کی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے تعاون سے ایران سے معاہدہ ہونے ہی والا ہے۔ پاکستان کا نام بار بار جنگ روکنے والے ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

مزمل نامی صارف کا کہنا تھا کہ اللہ پاکستان کو عزتوں سے نواز رہا ہے جبکہ پڑوسی ملک میں آج پھر سوگ کا سماں ہے۔

صابر محمود کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیابی کی جانب گامزن دکھائی دے رہی ہیں، تاہم ان پیشرفتوں سے بھارت، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کا عندیہ ملنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز بھی کم ہو گئیں، جس سے توانائی مارکیٹ میں بڑی تبدیلی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘