کسٹمز میں اے آئی پر مبنی رسک مینجمنٹ نظام جلد متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں آرٹیفیشل انٹلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جو حکومت کی ریونیو بڑھانے اور تجارتی سہولت فراہم کرنے کے لیے وسیع اصلاحات کا حصہ ہے۔

یہ پیش رفت منگل کو کسٹمز انسپیکشن اور اسیسمنٹ سسٹم کو ’فیس لیس‘ بنانے کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں سامنے آئی، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسٹمز نظام میں بہتری اور جدیدیت کا مقصد کاروباری طبقے کو سہولت دے کر قومی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک استعمال کرنے کا عندیہ

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز کے انسپیکشن اور اسیسمنٹ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور فیس لیس بنایا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کسٹمز انسپیکشن اور اسیسمنٹ کے انتظامی مراحل میں درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے اور تاجروں کی اپیلوں کی سماعت کے لیے غیر جانبدار افسران کی خدمات لی جائیں۔

مزید پڑھیں: چینی ساختہ آرٹیفیشل انٹلیجنس ڈیپ سِیک کی ایپ پر جرمنی میں پابندی کا خدشہ

وزیراعظم نے بندرگاہوں پر کارگو کے حجم میں اضافے اور اشیا کی بروقت ترسیل کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت بھی دی تاکہ سامان جلد از جلد اپنی منزل تک پہنچ سکے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، شہباز شریف نے کسٹمز حکام اور متعلقہ اداروں کو اصلاحات کے مکمل اور مؤثر نفاذ کی ہدایت کی، جس میں شفافیت، ٹیکس وصولی میں اضافہ اور تاجروں کے لیے سہولت جیسے اہم نکات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کا نیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل V3.1 متعارف

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کسٹمز انسپیکشن اور اسیسمنٹ میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات کے تحت آرٹیفیشل انٹلیجنس پر مبنی رسک مینجمنٹ سسٹم بھی جلد فعال کر دیا جائے گا، بتایا گیا کہ کسٹمز اسکینرز میں آرٹیفیشل انٹلیجنس کے استعمال سے کلیئرنس کا وقت کم سے کم کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ حکومت کی انسدادِ اسمگلنگ کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں غیر قانونی اشیا کی نقل وحرکت میں واضح کمی آئی ہے جبکہ قانونی نظام کے ذریعے کسٹمز کلیئرنس ہونے والے سامان کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر، پنجاب اسمبلی میں بل کثرت رائے سے منظور

وزارت اطلاعات نے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق افغان پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟